Choose a track to play
تم ہی تو تھے خیالوں میں
تم ہی تھے بے خیالی میں
کوئی آنسو نہ ٹھہرا تھا
جھلی پلکوں کی جعلی میں
تمہیں پا کے کہاں خوش تھے
تمہیں کھو کے کہاں روئے
کرے تو کیا کرے کوئی
اگر تقدیر ہی سوئے
یہی تو رازِ اُلفت ہے
جو ہر آنسو کا رُخ موڑا
بہت خوش ہیں، تیرے بارے میں جب سے
سوچنا چھوڑا
ہیں زندہ ہم مگر تم نے
دیا دُکھ تو نہیں تھوڑا
بہت خوش ہیں، تیرے بارے میں جب سے
سوچنا چھوڑا
مجھے تم دِل پہ لکھ لیتے
اگر تقدیر سے پہلے
چھلکتا عشق رنگوں سے
ہر اِک تصویر سے پہلے
یہ ہم ہی جانتے ہیں
کس طرح تم نے یہ دِل توڑا
یہی تو رازِ اُلفت ہے
جو ہر آنسو کا رُخ موڑا
بہت خوش ہیں, تیرے بارے میں جب سے
سوچنا چھوڑا
ہیں زندہ ہم مگر تم نے
دیا دُکھ تو نہیں تھوڑا
بہت خوش ہیں، تیرے بارے میں جب سے
سوچنا چھوڑا
ابھی کچھ آگ باقی تھی
تیرے ملنے بچھڑنے کی
میرا تن من بکھرنے کی
میری سانسیں اکھڑنے کی
جو رشتہ تم نے توڑا تھا
نہ جانے کیوں نہیں جوڑا
یہی تو رازِ اُلفت ہے
جو ہر آنسو کا رُخ موڑا
بہت خوش ہیں، تیرے بارے میں جب سے
سوچنا چھوڑا
ہیں زندہ ہم مگر تم نے
دیا دُکھ تو نہیں تھوڑا
بہت خوش ہیں، تیرے بارے میں جب سے
سوچنا چھوڑا