Choose a track to play
حسن نے سیکھیں کڑی آزاریاں
عشق کی مجبوریاں، لاچاریاں
بہہ گیا...
بہہ گیا دل حسرتوں کے خون میں
لے گئیں بیمار کو بیماریاں
سوچ کر غم، غم...
سوچ کر غم دیجیے، ایسا نہ ہو
آپ کو کرنی پڑیں غم خواریاں
اک طرف دل سے وفا قیمت طلب
اک طرف میں اور مِری ناداریاں
تُو نے، تُو نے، تُو نے، تُو نے، تُو نے
تُو نے دنیا ہی بدل ڈالی مِری
اب تو رہنے دو یہ دنیا داریاں