Оберіть трек для відтворення
زندگی ہے لے آئی مجھے کس موڑ پہ
انجانے راستوں پہ آ گیا میں دوڑ کے
کیسے جاؤں گا میں اب واپس سب چھوڑ کے
ہے ڈر کیوں لگ رہا، سُنسانی کا ہے چوک یہ
تو آئی جیسے روشنی کھڑکی کی نوک سے
تو نے کہا، "میری خوشی ہی تیری کھوج ہے"
دکھایا راستہ اور یہ کہ دل پُرزور ہے
اندھیری راتوں میں دیا جلایا، بول
آسماں میں
ذرا جھانک دیکھ، وہ تارے جو بالکل ساتھ ہیں
وہ ہیں ہم، جو ہیں چمکتے تیرے نام پہ
چھوڑ دے تُو یہ گلے، دیکھ کیا ہے سامنے
کیا ہے سامنے
اِس جہاں میں
وزن جو ہے دل پہ، میرے کندھوں پہ ڈال دے
ہے قسم تجھ سے کہ تُو ہی میری جان ہے
رہیں تُو اب بس یہی، ہاں میرے ساتھ میں
میرے سامنے
(گل سُن میری)
نیڑے آ میری گَل سُن ماہی
ہُن پَڑی اے مُصیبت کادی
تیرے بن میرا دل اے دھڑکدا ای نہیں
ہیں ساتھ نہ، ساتھ ہے ساتھی
چھوڑو جو حاصل نہیں ہے
صحرا میں ہوتی بارش نہیں ہے
پر ان اندھیروں میں یہی پیار ہی دیا جلائے
ہاں، یہ باتیں سُننے میں لگیں سہانی
ہوتا نہ ایسے ہے زندگی میں
عادی ہوں میں دھوکوں کا
پر پھر بھی خود کو روکوں نہ میں
ہے میری تجھ سے ایک گزارش
کہ نہ ہونا دل پہ ظالم
تُو ہی تو ہے میری راتوں کا اُجالا، ہاں
آسماں میں
ذرا جھانک دیکھ، وہ تارے جو بالکل ساتھ ہیں
وہ ہیں ہم، جو ہیں چمکتے تیرے نام پہ
چھوڑ دے تُو یہ گلے، دیکھ کیا ہے سامنے
کیا ہے سامنے
اِس جہاں میں
وزن جو ہے دل پہ، میرے کندھوں پہ ڈال دے
ہے قسم تجھ سے کہ تُو ہی میری جان ہے
رہیں تُو اب بس یہی، ہاں میرے ساتھ میں
میرے سامنے