Оберіть трек для відтворення
نی رے گا
رے ما گا
پا رے سا گا
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو
میں ہوں تیرا تو نصیب اپنا بنا لے مجھ کو
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو
میں جو کانٹا ہوں تو چل مجھ سے بچا کر دامن
میں جو کانٹا...
نی رے گا رے، ما گا پا، ما گا پا، ما گا پا، رے سا گا
میں جو کانٹا ہوں تو چل مجھ سے بچا کر دامن
میں ہوں گر پھول تو جوڑے میں سجا لے مجھ کو
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو
مجھ سے تُو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی
مجھ سے تُو پوچھنے...
سا نی گا پا ما گا ما پا، نی دھا پا ما گا رے گا پا
گا رے سا نی دھا پا، نی رے گا
مجھ سے تُو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی
یہ تِری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو
میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں، پیارے
میں کھلے در...
نی رے گا رے، ما گا پا، ما گا پا، ما گا پا، رے سا گا
میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں، پیارے
تُو دبے پاؤں کبھی آ کے چرا لے مجھ کو
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو