Оберіть трек для відтворення
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
پہلی ہی نظر دل ہار گئے
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
پہلی ہی نظر دل ہار گئے
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
یہ نین تیرے متوالے سے
کچھ سُرمیلے، کچھ کالے سے
کچھ سہمے ہوئے، گھبرائے سے
کچھ بہکے ہوئے شرمائے سے
یہ روپ نشیلا دن کا ہے
سارا ہی جادو ان کا ہے
کتنا روکا، یہ نین مگر
کتنا روکا، یہ نین مگر
تیری ہی طرف ہر بار گئے
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
تیرے نین جو باتیں کرتے ہیں
ہم اِن باتوں سے ڈرتے ہیں
کبھی خواب دکھاتے رہتے ہیں
کبھی پاس بلاتے رہتے ہیں
کبھی چھیڑتے ہیں تنہائی میں
کبھی لے جائیں گہرائی میں
ہم ڈوب گئے اِن میں ایسے
ہم ڈوب گئے اِن میں ایسے
نہ آر رہے، نہ پار گئے
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
تیرے نینوں میں تقدیر ملی
ہم کو اپنی تصویر ملی
اِن میں چاہت کے رنگ رہے
کچھ ہو نہ ہو، یہ سنگ رہے
اب جینا اِنھی سے، مرنا بھی
سجنا بھی اِنھی سے، سنورنا بھی
اِن کے بن جو گزرے اپنے
اِن کے بن جو گزرے اپنے
جتنے پل تھے بے کار گئے
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
دو نین تیرے، ہائے، مار گئے
پہلی ہی نظر دل ہار گئے